اشفاق احمد


محبوب از اشفاق احمد


میری بیوی (بانو قدسیہ)اپنے بیٹے کو، جو سب سےبڑا بیٹا ہے، اس کوغالب پڑھا رہی تھی، وہ سٹوڈنٹ تو سائنس کاتھا، B.Scکا،اردو اس کا آپشنل مضمون تھا۔ غالب وہ پڑھا رہی تھی تو وہ اوپر بیٹھا کچھ توجہ نہیں دے رہا تھا۔ میں نیچے بیٹھا اخبار پڑھ رہا تھا۔ ہماری ایک میانیسی ہے اس پر بیٹھ کر پڑھ رہے تھے تو میری بیوی نے آواز دےکرشکایت کی کہ دیکھو جی یہ شرارتیں کر رہا ہے، اور کھیل رہا ہے کاغذ کے ساتھ ، اور توجہ نہیں دے رہا۔ میں اس کو پڑھارہی ہوں۔ تو اس نے کہا، ابو اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔ امی کاقصور ہے۔ اس سے پوچھ رہا ہوں۔ امی محبوب کیاہوتاہے،اور یہ بتا نہیں سکتیں کہ محبوب کیا ہے۔ میں نے کہا، بیٹے میں بتاتا ہوں کہ محبوب وہ ہوتا ہے جس سےمحبت کی جائے۔ کہنے لگا، یہ تو آپ نے ٹرانسلیشن کردی۔ ہم تو سائنس کے سٹوڈنٹ ہیں ہم اس کی Definition جاننا چاہتے ہیں کہمحبوب کیا ہوتا ہے۔ یہ امی نے بھی نہیں بتایا تھا۔ آپ ایک چھوڑ کر دوادیب ہیں۔ دونوں ہی  ناقص العقل ہیں کہ آپ سمجھا نہیں سکے۔ میں نے کہا، یہ باتتو ٹھیک کہہ رہا ہے۔ یہ تو ہم نےاسکاٹرانسلیشن کر دیا، لیکن محبوب  کی Definition تو نہیں دے سکے اسے۔ میں نے کہا بانو قدسیہ اور وہ میرا بیٹانیچے اتر آئے۔ میں نے کہا، چلو جی بابا جی کے پاس چلتے ہیں ڈیرے پر، وہاںسے پوچھتے ہیں یہ محبوب کیاہوتاہے۔ اس نے کہا، چھوڑیں آپ ہر بات میںبابا کو لے آتے ہیں۔ وہ بےچارے ان پڑھ آدمی ہیں۔ بکریاں وکریاں رکھی ہیں،گڈریا قسم کے ، وہ کیا بتائیں گے۔ میں نے کہا نہیں مجھے جانے دیں پلیز۔

بانوقدسیہ بھی ساتھ بیٹھ گئی ۔ گاڑی لے کر ہم نکلے، وہاں پہنچے۔انفنٹری روڈ پر۔ بابا جی ہانڈی وغیرہ پکانے میں مصروف تھے۔ دال پکا رہےتھے۔ ساتھ تنور تھا۔ روٹیاں لگوانے کےلئے لوگ بیٹھے ہوئے تھے، تو یہ میری بیوی اتری جلدی سے جیسے آپ پنجابی میں کہتی ہیں اگل واہنڈی پہلے ہی پہن چکے، اس نے جلدی سے اونچی آواز میں یہ کہا کہ جوباہر مجھے سنائی دی۔ میںتالا لگا رہا تھا گاڑی کو۔ اس نے اونچی آواز میں کیا، باباجی محبوب کیاہوتا ہے۔ تو بابا جی کی
عادت تھی کہ وہ انگلی اُٹھا کر بات کرتے تھے۔ جب
کوئی Definition دینی ہوتی تھی، کوٹ ایبل کوٹ ہوتی تھی تو ہمیشہ انگلیاٹھا کر بات کرتے تھے، اور انہوں نے ایک انگریزی کا لفظ، پتا نہیں کہاں سےسیکھا تھا، نوٹ (Note)
تو ہم
Attentiveہو جاتے تھے کہ اب اس کے بعد کوئیضروری بات آ رہی ہے، تو انہوں نے ڈوئی چھوڑ دی جوپھیر رہے تھے۔ کہنےلگے:

نوٹ:

محبوب وہ ہوتا ہے جس کا نہ ٹھیک بھی ٹھیک نظر آئے

یہ Definition تھی ۔ بچوں کی کافی چیزیں نا ٹھیک ہوتی ہیں، لیکن ماں اس سےمحبت کرتی ہے۔ اس کی ہرچیزنہ ٹھیک ہوتی ہے۔ وہ محبوب ہوتا ہے جس کے نہ ٹھیک کا پتا ہوتا ہے کہ نہ ٹھیک ہے، لیکن ٹھیک نظر آتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

You can comment here and report if there is anything on blog which you donot like.